تازہ ترینکھیل

ایشیاکپ فائنل:پاکستان نےبھارت کو283رنزکاہدف دیدیا

کوالالمپور(نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  انڈر 19ایشاکپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 283رنز کا ہدف دے دیا ہے۔کوالالمپور میں کھیلے جانے والے انڈر19ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس کو بلے بازی کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقرر50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے ۔گرین شرٹس کے اوپنرسمیع اسلم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 124گیندوں پر134رنز بناکر ٹیم کو کامیابی کے لیے مضبوط سہارا فراہم کیا ،ان کے علاوہ مڈل آرڈر عمروحیدنے بھی 48رنز جوڑ کرمجموعے کو بہتر بنانے میں کردار اداکیا۔ بھارت کی جانب سے آر بی کلاریہ 37رنزکے وعوض 5وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بالررہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker