تازہ ترینکھیل

آئی سی سی رینکنگ، بیٹنگ میں یونس خان پانچویں نمبرپر

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)  پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریزمیں شاندارکارکردگی کےبعدسری لنکن بیٹسممین کمارسنگاکارا آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر آگئے ہیں ۔۔۔ پاکستانی بلے باز یونس خان بدستور پانچویں نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں سری لنکن بیٹسمین کمارسنگاکارا دو مرتبہ قریب پہنچ کر بھی ڈبل سینچری تو نہ بناسکے ۔،تاہم رنز کے انبار لگانے کے بعد آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان پانچویں ،کپتان مصباح الحق گیارہوں اور اظہر علی تیرہویں نمبر پر ہیں ۔جبکہ کولمبو ٹیسٹ میں ایک سو چھیانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ تیسویں نمبر پر آگئے ییں ۔باؤلرز ٹیسٹ رینکنگ میں سعید اجمل بدستور دوسرے نمبر پر ہیں ۔ان کے اسپن پارٹنر عبدالرحمان گیارہویں اور فاسٹ عمر گل اٹھارہویں نمبر پر موجود ہیں ۔جبکہ کولمبو ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلر جنید خان سترہ درجے ترقی کے بعد بیالیسویں نمبر پر آگئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker