تازہ ترینکھیل

آخری ٹیسٹ، پاکستان کا دوسری اننگز میں 1وکٹ پر 27رنز

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس یاسر خان) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری بیٹنگ میں 1 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنالیے۔
قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 337رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 111رنز کی برتری حاصل  ہے۔ سری لنکا کی طرف سے پرانا وتانا اور سماراویر ا نےاوپر تلے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں دونوں بیٹسمینوں نے بالتر تیب 75 اور 73 رنزبنائے۔ دونوں بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لگ رہا تھا کہ پاکستانی باؤلرز دیگر لنکن بلے بازوں کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے تاہم آلراؤنڈر تشاراپریرا نے وکٹ کیپر پراسانا وتانا اور کولاسیکرا کے ساتھ مل کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر کھڑا کردیا،پریرا دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگ میں 3چھکےاور 4 چوکے شامل تھے۔ جے وردھنے 20 اور کولاسیکرا33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر بلے بازخاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکا م رہے۔ گرین شرٹس کی طرف سے گزشتہ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے نوجوان فاسٹ باؤلر جنید خان نے5 لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سعید اجمل نے 3، محمد سمیع اور عمر گل نے بالترتیب 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگ کی طرح گرین شرٹس کی دوسری اننگ کاآغاز بھی مایوس کن انداز میں ہوااور توفیق عمر16 کے مجموعی اسکور پر صرف 4 رنز بناکر نوان کولاسیکرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ محمد حفیظ 8اور اظہر علی 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جوکہ چوتھ روز بیٹنگ کاآغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سری لنکا کی لیڈ ختم کرنے کے لیے مزید84 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے یہ میچ بہر صورت جیتنا ہوگاکیوں کہ سری لنکا کو 3 میچز کی سیرز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہےجب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker