تازہ ترینکھیل

پالی کیلے ٹیسٹ:چوتھے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان کے دو وکٹ پر119رنز

پالے کیلے(نمائندہ سپورٹس ) سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انیس رنز بنائے۔محمد حفیظ باون رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی برتری آٹھ رنز ہے اور انکی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ پالی کیلے میں ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز ستائیس رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔ محمدحفیظ اور اظہر علی دوسری وکٹ کی شراکت میں چورانوے رنز کا اضافہ کیا۔ حفیظ باون رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر پراناوتانا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ حفیظ نے سری لنکا کیخلاف تیسری اور کیریئر کی آٹھویں نصف سنچری بنائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker