تازہ ترینکھیل

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 188 رنز کی برتری، دو وکٹین باقی

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  پالی کیلےٹیسٹ کےچوتھےدن کھیل کےاختتام پرپاکستان نے آٹھ وکٹیں گنواکردوسوننانوے رنزبنالیئے۔۔سری لنکاپراسےایک سواٹھاسی رنزکی برتری حاصل ہےجبکہ دوسری اننگزمیں اسکی دووکٹیں باقی ہیں۔ میچ کےچوتھے دن پاکستان نےاپنی دوسری اننگزستائیس رنزایک کھلاڑی کےنقصان پرشروع کی۔ اظہرعلی اورمحمد حفیظ نےدوسری وکٹ پرتیرانوے رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا۔ حفیظ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد باون رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد یونس خان اورمصباح الحق نےبھی جلد ہی ڈریسنگ روم کی راہ لی۔ اظہرعلی شاندار سنچری مکمل کرنے کےبعدایک سو چھتیس رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر اسد شفیق پچپن رنزبنا کرکریز پر موجود ہیں جبکہ عدنان اکمل کوئی رن بنائے بغیر انکے ساتھ ہیں۔ رنگنا ہیراتھ نے چاراور دلہارافرننڈونےتین کھلاڑی آئوٹ کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker