تازہ ترینکھیل

پی سی بی نے ٹی 20 کیلئےممکنہ 30 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے رواں سال ہونے والے چوتھے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والے 30 کھلاڑیوں کی فہرست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ارسال کردی گئی ہے۔اعلان کے مطابق گزشتہ 15 ماہ سے ٹیم کا حصہ نہ ہونے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو بھی انضباطی کمیٹی کی طرف کلیئرنس ملنے کے بعد ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فہرست میں شامل کیےجانےوالے 30 کھلاڑیوں میں کپتان محمد حفیظ، ناصر جمشید،عمران نذیر،شاہ زیب حسن، اویس ضیاء، احمد شہزاد، خالدلطیف، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہدخان آفریدی، رمیزراجہ، عبدالرزاق، حماد اعظم، یاسرعرفات، وہاب ریاض، راحت علی، سرفراز احمد، شبیر خان، شکیل انصر، رضاحسن، سعید اجمل، عبدالرحمٰن، حارث سہیل، محمد سمیع، جنید خان ،اعزاز چیمہ، انورعلی، شعیب ملک اور کامران اکمل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker