تازہ ترینکھیل

سری لنکا نےپاکستان سے ٹیسٹ سیریز 1-0سے جیت لی

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانےوالی سیریزکاآخری ٹیسٹ میچ ڈراہونے کے باعث سری لنکا نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 صفر سے جیت لی۔ قبل ازیںمیچ کے آخری روز گرین شرٹس نے اپنی دوسری اننگ 380 رنز پر ڈکلیئر کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں سری لنکا نے 62 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 195 رنز بنائے، میچ ختم ہونے میں ابھی 8 اوورز باقی تھے کہ اس دوران مہیلا جے وردھنے اور مصباح الحق نے باہمی رضا مندی سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سری لنکا کی طرف سے دوسری اننگ میں دنیش چندی مل65،  پرانا وتانا22، مہیلا جے وردھنے 11 اور سمارا ویرا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سنگا کارا74 اور اینجیلو میتھیوز 1 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس کی طرف سے دوسرا اسپیشل سعید اجمل نے 3 اور جنید خان نے 1 ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کار کردگی دکھانے پر نوجوان پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق کو مین آف دی میچ جبکہ مجموعی طور پر سیریز میں شاندار  رفارمنس پر کمارسنگاکارا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسکور: پاکستان :226  اور8- 380رنز ڈکلیئر
سری لنکا: 337اور 195-4

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker