تازہ ترینکھیل

عید کا تحفہ، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت سے ہار گئی

ٹاؤنزولے(نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے کواٹر فائنل میچ میںدلچسپ مقابلے کےبعد  بھارت نے پاکستان کوایک وکٹ سےشکست دے دی ۔جس کے بعد پاکستان انڈر19ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔
آسٹریلیا کے ٹونی آئرلینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئےپاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی45ویں اوور میں136رنز بناکرڈھیر ہوگئےتاہم جواب میںبھارتی ٹیم نے9وکٹ  نقصان میںہدف48ویں اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان جانب سے بابر اعظم 50رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احسان عادل نے 35اورعمر وحید نے 27رنز اسکور کئے۔بھارت کی جانب سے بابا اپاراجتھ نے سب سے زیادہ 51رنز اسکور کئےجب کہ وجےزول نے36اورسمت پٹیل نے 14رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بالنگ کرتے ہوئے عزیز اللہ اور ضیاالحق نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اوراحسان عادل نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔بھارت کے سندیپ شرمااورروی کانت سنگھ تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکےنمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیرنارکوٹکس خدابخش راجڑ مستعفی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker