تازہ ترینکھیل

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ،بنگلادیش نے بھی پاکستان کو شکست دے دی

ٹاؤنزویل (نمائندہ سپورٹس)  بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کے 235 رنز کے جواب میں بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف 47 اوورز میں مکمل کرلیا۔ بنگلادیش کی جانب سے انعم الحق 125رنز بنا کر سے نمایاں رہے، جب کہ لٹن داس نے 53 رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی۔ بنگلادیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کے میچ میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ آج ہونے والے دیگر میچز میں ایونٹ کے پیلٹ فائنل میں افغانستان کی ٹیم سری لنکا کی حریف بنے گی، جب کہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جب کہ گیارہویں پوزیشن کے لئے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:مد ت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ جنرل راحیل شریف کا بیان خوش آئندہ ہےِ،علیم اللہ چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker