تازہ ترینکھیل

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلاجائیگا

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)ایک اورمیدان سج گیاہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج شارجہ کے تاریخی میدان پرکھیلاجائیگا۔آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ سے چوٹ کھائے بیٹھی ہے،توپاکستان ٹیم کو سری لنکا نے شکست دی ہے ،پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف آخری سیریز دوہزاردو میں جیتی تھی اب دیکھنا ہے کہ پاکستان کاانتظارختم ہوتا ہے یا آسٹریلوی ٹیم کی کامیابیوں میں مزیداضافہ ہوگا۔اعدادوشمارکے ہیرپھیر میں آسٹریلیا آگے ہے،لیکن یواے ای کی کنڈیشنز پاکستان کیلئے نئی نہیں ہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم کیلئے کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں لیکن اس پر بھی کوئی دباوٴ نہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ گراوٴنڈ میں پہلے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور شائقین کو ایک دلچسپ میچ کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید اورعمران خان میں اختلافات کی چہ میگوئیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker