تازہ ترینکھیل

ابوظہبی: پاکستانی شاہینوں کی شاندار جیت، سیریزایک ایک سے برابر

ابو ظہبی(نمائندہ سپورٹس یا سر خان) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ایک روز میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی۔ دونوں ممالک کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 43ویں اوورز میں ہدف پورا کرلیا ۔
پاکستانی بلے بازوں نے بیٹنگ کے آغاز سے ہی انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا ،گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 66رنز کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ 23رنز بناکر آوٹ ہوئے ،حفیظ کی وکٹ کرسٹین کے حصے میں آئی۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے نوجوان بلے باز اظہر علی نے ناصر جمشید کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کیا،دونوں بیٹسمینوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شارٹس کھیل کر تماشائیوں کی خوب داد صول کی اور ٹیم کے اسکور میں101رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کو دوسرانقصان ناصر جمشید کی شکل میں اس وقت اٹھانا پڑا جب ناصر جمشید 97رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگ میں 11چوکے اور2چھکے شامل تھے۔ ناصر جمشید کے آؤٹ ہونےبعدبیٹنگ کے لیے آنے والے اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے میں ناکام رہے اور 9رنز بناکر پویلین چلتے بنےتاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصبا الحق نے اظہر علی کے ساتھ ہدف مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،اظہر علی اور مصبا ح  الحق بالترتیب 59اور 35رنز بناکر ناٹ آؤ ٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ:صدروسٹی پولیس نےمختلف افراد سےناجائزاسلحہ برآمد کرلیا

باؤلنگ کے شعبے میں پہلے میچ میںبھی اچھی پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والے سعید اجمل نے 4اور جنید خان نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ آسٹریلیا کی طرف سےجانسن،پٹنسن اور کرسٹین نے بالترتیب1ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کرنے پر ناصر جمشید کو بہتری کھلاڑی قراردیا گیا جب کہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 3ستمبر کو شارجہ میں کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام شہدا کشمیر کانفرنس 13دسمبر دوپہر دو بجے ہو گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker