کھیل

ڈونیڈن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 9 وکٹوں پر243 رنز، جنوبی افریقہ پر 5 رنز کی سبقت

ڈونیڈن(ڈیسک رپورٹر) پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے پہلی اننگز کے اسکور 238 کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنالیے، اس طرح اسے 5 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ آج جنوبی افریقا نے 191 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی، لیکن اس تین وکٹیں اسکور میں 47 رنز کے اضافے کے بعد گرگئیں یوں پوری ٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہاشم آملہ 62 ، گریم اسمتھ 53 اور روڈولف 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مارٹن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں مہمان ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 9 وکٹیں گنواکر 243 رنز بنائے۔ مک کلم نے 48 ، ویٹوری نے 46 اور ٹیلر نے 44 رنز بنائے۔ فلینڈرنے چار کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  علیم ڈارایشیا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنیوالےامپائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker