تازہ ترینکھیل

دبئی:پہلےٹی ٹونٹی میں پاکستانی شاہینوں نے کینگروز کوکچل کر رکھ دیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی 3ٹی20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ  کی نتیجے میں آسٹریلوی بیٹسمین پہلی اننگز میں    9.3اوورزمیں89رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئے پاکستان کو جیت کےلیے90رنزبنانے ہوں گے۔ قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ کینگروز کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنرنےکیا،آسٹریلیا کی پہلی وکٹ12کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب واٹسن عمر گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ پہلی وکٹ گرنے کےبعد آسٹریلوی بلے بازوں کی لائن لگ گئی جب کہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم19.3اوورز میں89رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی باؤلنگ کی خاص بات فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کی باؤلنگ تھی جنہوں نے3بلےبازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سعید اجمل،کیرئیر کا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے رضاحسن،کپتان محمد حفیظ  بالترتیب2،2جب کہ عمر گل نے1وکٹ حاصل کی۔ کینگروز کی طرف سے صرف 3ڈبل فیگر میں داخل ہوئے جب کہ ڈیوڈ وارنر22رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور عمران نذیر نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔حفیظ 17، عمران نذیر 22، ناصر جمشید 10 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔کامران اکمل شاندار 31 رنز اور شعیب ملک 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں منعقدہ تقریب میں انٹر،ڈگری ،ایم اے ایم ایس سی کے محنتی،مستحق طلباء و طالبات کو ساڑھے نولاکھ روپے کے موراوظائف تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker