پاکستانتازہ ترینکھیل

وارم اپ میچ، پاکستان نے انڈیا کامار مارکر بھرکس نکال دیا

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 186رنز کا ہدف دیا ہے۔ کولمبوکے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنر گوتھم گمبھیر اور ویرندر سہواگ نے اننگز کا آغاز انتہائی برق رفتاری کے ساتھ کیا۔ دونوںبلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41رنز جوڑے۔
گوتھم گمبھیر 10رنز بنا کر عمر گل کا شکار بنے جبکہ 26رنز کے انفرادی اسکور پر سعید اجمل نے اپنے پہلے ہی اوور میں سہواگ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نئے آنے والے بیٹسمین ویرات کوہلی اور روہت شرما نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 127رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ بھارت نے مقررہ 20اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ روہت شرما نے 56رنز بنائے انہیں سعید اجمل نے بولڈ کیاجبکہ ویرات کوہلی 45گیندوں پر 7چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 75رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے دو اور عمر گل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔186 کے تعاقب میں پاکستان کاآغاز اتنا اچھا نہ ہوا۔ پاکستا ن کی طرف سے عمران نذیر13رنز، محمد حفیظ 38، ناصر جمشید، آفریدی 0 اور عمرا کمل 2 رنزبنا سکے۔ کامران اکمل نے 50 گیندوں 92 رنز اور شعیب ملک 37رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف بھائی کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے،مریم نواز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker