تازہ ترینکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،زمباوے کو10وکٹوں سے شکست،ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

ہمبنٹوٹا(نمائندہ سپورٹس یاسر خان) :سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی20ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے زمباوےکو10وکٹوں سےشکست دے کرسپرایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرزمباوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ زمباوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر93رنز بناکر پروٹیز کوجیت کے لیے94رنز کا ہدف دے دیا۔ زمباوے کی طرف سے اروائن37اور ماٹیسی کنیری 11رنزبناکر نمایاں رہے جب کہ دیگر بلے بازدس کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکم رہے۔ افریقہ کی طرف سے جیکس کالس4اور مورنی مورکل نے2وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایل بی مورکل اور اسٹین کےحصے میں1،1وکٹ آئی۔ جواب میں پروٹیز نے44گیندیں قبل ہی بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کرلیا۔ریچرڈ لیوی50اور ہاشم آملہ32رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں بہترین گیندبازی کرنے پر جیکس کالس کو بہترین کھلاڑی قراردے دیا گیا۔ خیال رہے کہ زمباوے کو میچ میں 10وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پروٹیز سپر ایٹ مرحلےمیں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ :ٹی ایم اے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker