تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی:پاکستان اپنا پہلا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلےگا

پالی کلے (نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 3بجے شروع ہو گا۔اس میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم سب سے زیادہ 6 دن کے انتظار کے بعد پہلی بار میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو برینڈن مک کیولم کی انتہائی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کی پالی کلے سے یادیں خوشگوار نہیں ہیں۔ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست اور اس میچ میں راس ٹیلر کی سنچری وہ ابھی تک نہیں بھولی ہے تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان اس سنچری کے لیے وکٹ کیپر کامران اکمل کے شکر گزار تھے جنہوں نے شعیب اختر کی گیند پر کیچ ڈراپ کرکے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا تھا وہ شعیب اختر کا آخری میچ ثابت ہوا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مختصر دورانئے کی کرکٹ میںاب تک  8 میچز کھیلے گئے۔ گرین شرٹس نے 5جیتےجب کہ 3میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ مدمقابل آرہی ہیں۔ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک بار کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 17میچز کھیلے 9 میں فتح حاصل کی جب کہ8 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان نے میگا ایونٹ میں 20 میچز کھیلے 12جیتے اور8 میں شکست ہوئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آخری مرتبہ دسمبر 2010ءمیں مدمقابل آئیں تھیں اس میچ میں گرین شرٹس نے میدان مارا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 58 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے، 35 جیتے، 22میں شکست ہوئی جب کہ ایک میچ ٹائی رہا۔ نیوزی لینڈ نے 54میچز کھیلے ہیں، 28 میچز میں کامیابی حاصل کی اور25 میں شکست سے دوچار ہونا پڑا جب کہ ایک میچ ٹائی رہا۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو کیوی بلے بازوں برینڈن میکولم کو روکنا ہے تو نیوزی لینڈرز کے لیےبھی سعید اجمل کی جادوئی باؤلنگ کا توڑ ڈھونڈنا آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو اپنی روایتی دھواں دھار بلے بازی دکھانا ہوگی۔ ٹیم میں شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ پرفارمنس بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ عمر گل کی نپی تلی باؤلنگ  کے ساتھ سعید اجمل کی جادوگری چل گئی تو ٹیم کی فتح یقینی ہوگی۔ نیوزی لینڈ کے ان فارم بلے باز برینڈن میکولم ہیں جن کی ٹی ٹونٹی فارم نیوزی لینڈ کی طاقت ہے تو ٹیم سائوتھی اور کائل ملز کی باولنگ کے ساتھ ڈینیئل ویٹوری کی باؤلنگ پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ دن کا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کولمبو کے آر پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپرایٹ میں پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جواب دو ! کس چیز کا حلف لیا تھا ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker