تازہ ترینکھیل

T 20 ورلڈ کپـ سیمی فائنل کیلئے پاکستان کوشدید تگ و دو کرنا پڑے گی

کولمبو : ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو آسٹریلیا کو کم از کم 40 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں خطرے میں پڑگئی ہیں۔ منفی 0.426 رن ریٹ کے ساتھ اگرچہ وہ بھارت اور جنوبی افریقا سے اوپر ہے مگر آسٹریلیا سے کم مارجن سے فتح کے باوجود اسے دعائیں کرنا ہوں گی کہ بھارت جنوبی افریقا کو شکست نہ دے سکے یا بہت کم مارجن سے کامیاب ہو۔ رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت دونوں اپنے آخری میچز میں 160 اسکور کرکے 10 رنز سے جیتے ہیں تو بھارتی ٹیم کا رن ریٹ گرین شرٹس سے تھوڑا بہتر ہوگا اور یوں وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اسی طرح اگر آسٹریلیا 160 رنز بناکر پاکستان کو 5 رنز شکست دے دیتا ہے اور جنوبی افریقابھی بھارت کو اسی مارجن سے ہرا دیتا ہے تو اس منظرنامے میں بھی گرین شرٹس کا مستقبل تاریک ہے۔ ایک صورت یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اپنے میچز کم از کم 40 رنز سے جیت جاتے ہیں تو وہ آسٹریلیا کو پیچھے دھکیل کر سیمی فائنل میں جگہ بنالیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ کل پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ پہلے کھیلا جائے گا جس سے جنوبی افریقا اور بھارت کو یہ ایڈوانٹیج مل جائے گا کہ انہیں معلوم ہوگا کہ فائنل فور میں رسائی کے لیے انہیں درحقیقت کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  زربابا کے چہیتے این آراوزدگان'' سیاسی اچھوت'' ہیں ۔خواجہ سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker