تازہ ترینکھیل

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستانی ٹیم اگلے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار چودہ میں کوالیفائی نہ کرسکی۔گال میں کھیلے جارہے پلے آف میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں اٹھ وکٹوں کے نقصان پرستاسی رنز بنائے۔ بسمہٰ معروف بتیس رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کیلئے شبنم اسمٰعیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کےبعد آخری گیند قبل مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ایلی سن پچیس اور ٹریشی بائیس رنز بناسکیں۔ پاکستان کیلئے سعدیہ یوسف اور بسمہ معروف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  حمیرا ارشد منشیات استعمال کرتی ہیں، سابق شوہر احمد بٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker