تازہ ترینکھیل

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات، رمیز راجہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل 7  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور رمیز راجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ایس ایل سیزن  7 اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔  چئیرمین  پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025  تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker