تازہ ترینکھیل

ٹی 20ورلڈکپ، کالی آندھی آگئی اور چھا گئی، نیو ورلڈ چمپئین

کولمبو(نمائندہ خصوصی) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد چھتیس رنز سے شکست دیکر طویل عرصے کے بعد عالمی مقابلہ جیت لیا ۔ سری لنکا کی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز کا آسان ہدف حاصل نہ کر سکی اور ایک سوایک رنز پر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلون سیموئیل اٹھہتر رنز بناکر نمایاں رہے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ایک سو اڑتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے تینتیس کمارا سنگا کارا بائیس اور کلا سیکارا چھبیس رنز بنا کر نما یا ں رہے ۔ سری لنکا کتے دیگر بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کولمبو میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن سری لنکن بولرز نے دونوں اوپنرز کو جلد آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو دباؤ میں لے لیا اور رنز بنانے کی رفتار سست ہوگئی۔ اس موقع پر مارلون سیموئیل نے چھپن گیندوں پر اٹھہتر رنز بناکر ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک سو اڑتیس تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ ڈیرن سیمی نے بھی پندرہ گیندوں پر چھبیس رنز بنائے۔ اجنتھا مینڈس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  نیپرا نے لیسکو ٹیرف میں 2روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظور دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker