کھیل

ڈونیڈن: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا

 ڈونیڈن(ڈیسک رپورٹر) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، بارش کے باعث ڈونیڈن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کاکھیل ممکن نہیں ہوسکا اور کھیل ختم کردیا گیا۔ گذشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے جیت کیلئے 401 رنز کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے تھے۔ آخری اسکور یہ رہا۔ جنوبی افریقا 238 اور 435 رنز 5 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر۔ نیوزی لینڈ 273 اور 137 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ۔ دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے ہملٹن میں شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker