تازہ ترینکھیل

نیشنل ٹی 20:یوسف، مصباح اور یونس ٹیموں کی قیادت کرینگے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کےنیشنل ٹی 20کپ میںسابق بیٹسمین محمد یوسف،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ دسمبرمیں ہونے والےنیشنل ٹی 20کپ میں شرکت کرنے والی لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نےلاہور لائنز کےلئے محمد یوسف کوکپتان مقررکیا ہے۔لاہور لائنز کے اسکواڈمیںٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ،عمراکمل،کامران اکمل، وہاب ریاض ، ناصر جمشید، احمد شہزاداور اعزاز چیمہ شامل ہیں۔ سابق کیپٹن یونس خان ایبٹ آباد ٹیم کی قیادت کریں گے ،ایبٹ آباد اسکواڈ میں یاسر شاہ ، جنید خان اور یاسر حمید شامل ہیںجب کہ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کوفیصل آباد کی نمائندگی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیر ڈاکٹرعاصم حسین نیب کے حوالے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker