تازہ ترینکھیل

مائیکل کلارک نے 4 ٹیسٹ ڈبل سنچریوں کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایڈیلیڈ(نمائندہ سپورٹس) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ایک سال میں 4 ٹیسٹ ڈبل سنچریاں بناکرعالمی ریکارڈ بنادیا۔ 31 سالہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو رکی پونٹنگ کی جگہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔ 1999 میں 18 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی شروعات کرنے والے کلارک نے ایک ہی سال میں 4 ڈبل سنچریاں بناکر کرکٹ کی 135 سالہ تاریخ  ہی بدل دی۔ آسٹریلوی کپتان نے قیادت کے بوجھ تلے دبنے کے بجائے صرف ایک سال میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو دو ڈبل سنچریاں  بنائیں۔ بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے سڈنی میں 319 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دوسری ڈبل سنچری بھی بھارت کے خلاف  بنائی۔ ایڈیلیڈ میں انہوں نے 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ برسبین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 259 رنز کی  جارحانہ اننگز کھیلی اور ایک بار پھر ایڈیلیڈ میں جاری جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 210  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker