تازہ ترینکھیل

نادرا اوکاڑہ زون نے قصور زون کو ٹی 20میچ میں تین وکٹو ں سے شکست دیدی

رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر) نادر ا اوکاڑہ زون نے قصور زون کو ٹی 20میچ میں تین وکٹو ں سے شکست دیدی ذیشان احمد نے بہترین کارگردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 49رنز کیئے تفصیلات کے مطابق نادرا زون اوکاڑہ اور نادرا زون قصور کے درمیان ٹی 20میچ مچلز فروٹ فارم کی گراؤنڈ پر کھیلا گیا قصور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اورز میں103رنز بنائے نادرا زون اوکاڑہ کی ٹیم نے 103رنز کا حدف صرف بارہ اورز میں مکمل کر لیا اور قصور زون کو تین وکٹوں سے شکست دیدی میچ میں نادرا زون اوکاڑہ کے ہونہار کھلاڑی ذیشان احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 49رنز بنائے میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ اوکاڑہ احمد نصیر تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت پاکستانی قیدیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے،پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker