تازہ ترینکھیل

بھارت پاکستان کو ہرا کربلائنڈ ورلڈ ٹی20 چمپئن بن گیا

بنگلور(نمائندہ سپورٹس)  بھارت نے پاکستان کو30رنز سے ہراکربلائنڈ ورلڈ ٹی20 ٹائٹل جیت لیا ۔بھارت نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 259 رنز کا ہدف دیالیکن پاکستان ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بناسکی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ پہلی شکست ہے۔ بنگلور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے چیتن پٹیل نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد جمیل، محمد اکرم اور ادریس سلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر228 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں  سبی شہرکی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے،ڈپٹی کمشنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker