تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ ،”ستھرا پنجاب مہم“کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ ،”ستھرا پنجاب مہم“کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا،ضلع بھر میں ”ستھرا پنجاب مہم“31مارچ تک جاری رہے گی: ڈی سی قصور، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آبادشیخ وقاص حمید کو ہدایات جاری کی ، ”ستھرا پنجاب مہم“کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں ستھرا پنجاب مہم ضلع میں کام بھرپور طریقے سے جاری،مین روڈ ہی نہیں گلی محلے بھی ٹارگٹ، انتظامی مشینری فیلڈ میں موجود ،ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں ”ستھرا پنجاب مہم“31مارچ تک جاری رہے گی، ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی وال چاکنگ،تجاوزات کے خاتمے کے لیے کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے ، مین شاہراہوں، گلی محلوں، گراونڈز ودیگر پبلک مقامات سے کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے،قبرستانوں کو بھی گھاس بھوس، جڑی بوٹیوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف کیا جا رہا ہے، سبزی منڈیوں، مارکیٹس اور بس اڈوں پر بھی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے،فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کام نہ کرنے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ”ستھرا پنجاب مہم“پروگرام پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بناجائے گا۔

Related Articles

Back to top button