تازہ ترینکھیل

روایتی حریف آج پھرمدمقابل

دبئی(پاک نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج پھرمد مقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میدان سجنے کو تیار ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا شام سات بجے شروع ہوگا۔پاکستانی باؤلر شاہ نواز دھانی ان فٹ ہوگئے جبکہ بھارتی بولر اویش خان بھی بیمارپڑگئے، اورآل راؤنڈرجدیجہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے ہی باہر ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے شاہ نوازدھانی کی جگہ تجربہ کارحسن علی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ سپین باولگ کا محاذشاداب خان اور محمد نوازسنبھالیں گے ۔حارث رؤف نے کہا کہ سوریا کماریادیو اور ہاردیک پانڈیا کوجلد آؤٹ کروں گا پہلے میچ میں رنز پڑگئے تھے اب خامیاں نہیں دہراؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button