تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹی 20: سری لنکا نے آسٹریلیا کو 2 رنز سے شکست دیدی

1-28-2013_85669_lمیلبورن (نمائندہ سپورٹس)  دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 2 رنز سے ہراکر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی، جے وردھنے کی 61 رنز کی شاندار اننگز نے سری لنکا کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا ۔مقررہ 20 اوورز میں مہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر 161 رنز اسکور کئے۔ تھسارا پریرا نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 2 وکٹ صرف 20 رنز پر گر گئیں، دسویں اوور کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ رکا تو اس وقت میزبان ٹیم کا اسکور 60 رنز تھا، بارش رکنے کے بعد آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 15 اوورز میں 122 رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 3 وکٹ پر 119 رنز بناسکی۔ شان مارش نے 47 اور جارج بیلی نے 45 رنز اسکور کئے۔ 2 رنز کی جیت کے ساتھ سری لنکا نے ٹی 20 سیریز بھی 2-0 سے جیت لی

یہ بھی پڑھیں  نوشہرہ: پیپلزپارٹی نے نوکریاں دیں لیکن کے پی کے حکومت نوکریاں چھین رہی ہے، آصف علی زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker