تازہ ترینکھیل

پاکستان بھارت ٹی ٹوئنٹی:دوسرے میچ کی تاریخ میں تبدیلی

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی۔شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی پچیس دسمبر کو بنگلور میں کھیلا جانا ہے۔ دوسرا مقابلہ ستائیس دسمبر کو شیڈول تھا لیکن۔ مقررہ تاریخ کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کے سربراہ سے تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی۔ اب یہ مقابلہ اٹھائیس دسمبر کر احمد آباد میں ہی کھیلا جائیگا۔ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف نے تاریخ کی تبدیلی پر بھارتی بورڈ سربراہ سری نواسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے مقابلے شیڈول کے مطابق کھیلے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی چیئرمین نادرا کی بیرون ملک روانگی پر تنقید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker