تازہ ترینکھیل

پہلاٹی20، پاکستانی شاہین آج بھارتی سورماں آج میدان میں

pak vs indبنگلور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی20میچز پرمشتمل سیریز پہلا ٹی20میچ آج چناسوامی اسٹیڈم بنگلور میں کھیلا جائےگا۔ گرین شرٹس کی قیادت محمد حفیظ جب کہ بھارتی ٹیم کی ذمہ داری مہندراسنگھ دھونی کے کاندھوں پر ہے۔ روایتی حریفوں کےدرمیان کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرامید ہیں ۔ اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہوم ایڈ وانٹج کے باتیں پرانی ہوچکیں ،پاکستان ٹیم کرکٹ کی خطر ناک ٹیموں میں سے ایک ہے،شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنےکو ملے گا۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ ٹیم جیت کےلیے پرامید ہے ،انہو ں نے کہا کہ جیت کے سوا تمام آپشنز پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں کرکٹ ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان ٹیم کو میچ میں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہوگی جب کہ باؤلنگ میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل ترپ کے پتے کا کردار اداکرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو فون،الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker