تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھیجنے سےپھرانکار

bcbڈھاکا(نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک مرتبہ پھر تھم گئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی ہے۔ڈھاکا میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی خدشات تاحال برقرار ہیں جسکی وجہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو بھیجنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی معاملات کی بہتری تک پاکستان کا دورہ ممکن نہیں ہے۔ مستقبل میں دورے کے حوالے سے پی سی بی کو جلد آگاہ کرینگے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہونے سے پی سی بی بھی اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button