تازہ ترینکھیل

پاک بھارت آخری ون ڈے ٹاکرا، آج،شاہین پھرجھپٹنے کو تیار

pak vs indنئی دہلی(نمائندہ سپورٹس)  پاک بھارت تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔دونوں ٹیموں کےدرمیان آخری ون ڈےمیچ مقامی وقت کےمطابق 11:30 بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل گرین شرٹس نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے  جبکہ دوسرے میچ میں 85 رنز سے شکست دیکر 3 میچوںپر مشتمل سیریز پہلے ہی 2-0  سے اپنے نام کررکھی ہے۔سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد گرین شرٹس کا مورال بلند ہے اور وہ بھارتی ٹیم کو ان کے سرزمین پر سیریز میں کلین سویپ کرنے کے جذبے کےساتھ آخری میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔دوسری جانب میزبان ٹیم سیریز ہارنے کے بعد شدید دبائو میں ہے، میڈیا، شائقین اور سابق کرکٹرز کی کڑی تنقید نے ان کو بے حال کر دیا ہے امید ہے  کہ وہ آخری میچ جیت کر سیریز کا شاندار اختتام کرنے کےلئے سرتوڑ کوشش کرے گی جس کی بنا پر توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے میچ میں شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker