تازہ ترینکھیل

وارم اپ میچ میں پاکستان کوانگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)  ٹی 20ورلڈ کپ کے عالمی مقابلوں کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 15رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئےتمام وکٹوں کے نقصان پر 19.3اوورز میںپاکستان کو112رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی  بلے باز کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اورمقررہ20اوورز میں  صرف 96رنز ہی بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک رائٹ 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے سعید اجمل نے 4 اور رضا حسن نے 2 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔
بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے اسدشفیق نے20رنز کی شاندار اننگ کھیلی،ناصرجمشید نے16اورعمران نذیر نے14رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:معمولی جھگڑے کے2مختلف واقعات میں2بھائیوں سمیت تین افرادزخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker