تازہ ترینکھیل

یونس،عمر گل اور سمیع آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ سے باھر

لاھور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کامران اکمل ،انورعلی اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔ یونس خان ،عمر گل اور محمد سمیع سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اترسکے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف تین  ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی  ہوم سیریز کھیلے گا۔۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے۔۔ جس کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا۔۔ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ نائب کپتان ۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔۔ عمر اکمل۔ عمران فرحت۔ ناصر جمشید۔۔اظہر علی ۔ اسد شفیق ۔اعزازچیمہ ۔انورعلی ۔ جنید خان۔ سہیل تنویر۔ شاہد آفریدی۔ سعید اجمل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ اٹھائیس اگست کو شارجہ میں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مصباح ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker