علاقائی

سرگودھا:جماعت اسلامی کے رہنمائ ڈاکٹرمحمدارشدشاہد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندارکامیابی پرمبارک باد پیش کی

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾جماعت اسلامی کے رہنمائ ڈاکٹرمحمدارشدشاہد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے خلاف شاندار کامیابی کو سراہاتے ہوئے پوری ٹیم اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے کہ پاکستانی شاہین کسی سے کم نہیں۔اگرٹیم اسی طرح سخت محنت کرتی رہی اور کرکٹ کو سیاست سے پاک کردیا جائے تو آنے والا ورلڈ کپ بھی انشائ اللہ ہمارا ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہااس وائٹ واش کے نتیجے میںآئی سی سی میںموجود بھارتی لابی کوایک پیغام پہنچاہے کہ اب وہ ہمارے کامیابی کی طرف بڑھتے قدموںکونہیںروک سکتے اوپاکستانی کرکٹ ٹیم میدان سے باہرہونے والی سازشوںکابھرپورجواب کرکٹ کے میدانوںمیںکامیابی سے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے 18کروڑ عوام پر امن اور مہمان نواز ہیں ۔پاکستان کے میدان غیر ملکی ٹیموں کے منتظر ہیں۔یہاں انٹر نیشنل کھیلوں کے مقابلے شروع ہونے چاہئیں۔ذکائ اشرف کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کی دوسری ٹیموں کو پاکستان لانے کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو سیریز میں شکست دینا غیر معمولی کارنامہ ہے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے مسائل کی دلدل میں پھنسی قوم کو خوشی دی۔کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم متحد ہے اور وہ بہترین انداز میں ہر کھلاڑی کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیم فتوحات کے سفر پر گامزن ہے اور امید ہے کہ یہ سفر اسی طرح کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں پٹرول کی قلت، زیادہ تر پمپس بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker