تین مارچ دوہزارنو(مانیٹرینگ سیل) پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔اس روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ جاری تھا کہ ہوٹل سے اسٹیڈیم آمد کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم کی بس کو لبرٹی چوک پر نشانہ بنایا۔ واقع میں چھ پولیس اہلکاوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چھ سری لنکن کھلاڑی بھی زخمی ہوئے۔ حملے کے باوجود ڈرائیور نے بڑی بہادری سے بس کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچادیا اور مہمان کھلاڑیوں کی جانیں بچائیں۔ میچ کے ریزرو امپائر احسن رضا بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور ذخمی ہوئے۔ یہ واقعہ کیا پیش آیا پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے ہی بند ہوگئے۔ دوہزار نو سے پاکستان اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات اورغیر ملکی سرزمین پرکھیل رہا ہے۔
You must be logged in to post a comment.