پاکستانتازہ ترین

افغان خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد کے علاقے ترنول سے برآمد کیا گیا اسلحہ افغان انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کیا گیا۔ ذرائع کیمطابق افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس  پاکستان میں دہشتگردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرکے  افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  اسلام آباد سے ملنے والا  بارود اور  خطرناک آتشی اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی  ایس نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز حساس اداروں ، رینجرز اور پولیس نے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں  آپریشن کے دوران  بڑی  تعداد  میں اسلحہ، 2من سے زائد بارود، ڈیٹونیٹرز اور تاریں برآمد کرلیں۔کا میاب کارروائی میں پانچ دہشتگردوں سمیت انہتر افراد کو گرفتار  کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ سارا سامان افغان انٹیلیجنس ایجنسی  این ڈی ایس نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی کوشش کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ افغان انٹیلیجنس ایجنسی پاکستان میں دہشتگردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ این ڈی ایس کو بھارتی خفیہ ایجنسی را  کی مدد حاصل ہے جو  افغان ایجنسی کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانےکی تربیت بھی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بول بچن کی کامیابی سے ابھیشک بچن پر تنقید کرنے والوں کی چھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker