علاقائی

سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن سنجھورو کے رکن روڈ حادثہ میں جاں بحق

سنجھورو﴿سٹی رپورٹر﴾سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن سنجھورو ضلع سانگھڑکے رکن پیر جو گوٹھ کے قریب روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن سنجھورو کے رکن محمد اصضر کھوکھر سنجھورو سے پیر جو گوٹھ جا رہے تھے کے سامنے سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ تصادم میں محمد اصضر کھوکھر اور ایک عورت ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس روڈ حادثے میں ٹرالر کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن سنجھورو کے رکن محمد اصضر کی ہلاکت پر تمام صحافی پر برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن سنجھورو کے رکن محمد اصضر کی نماز جنازہ وآج صبح 10-00بجے ادا کر دی گئی جس میں تمام سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker