علاقائی

گھوٹکی:ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس گھوٹکی کےجنرل سیکریٹری کولوٹ لیا مزاحمت پرتشدد کا نشانہ بنایا

گھوٹکی﴿ ڈسٹرکٹ رپورٹر ﴾ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری سے مسلح افراد نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر صحافی احمد عاربی کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیاتشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل ،پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس موقع واردات پر نا پہنچ سکی ۔ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا واقع کی پرزور مذمت ملزمان کو فوری گرفتار کرنے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق:ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری لاڑکانہ سے واپس آرہے تھے کے راستے میں خیرپور کے قریب مسلح افراد نے صحافی احمد عاربی سے نقدی0 5000اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر صحافی کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیاتشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخلپولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس موقع واردات پر نا پہنچ سکی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس واقع بلایا گیا ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر وزیر احمد مہر ،ڈیوڈلطیفی ،مختیار احمد کھمبڑو،طالب حسین پہنوار ،سید ظاہر حسین شاہ ،شبیر احمد بھٹی ،مشکور کھوکھر،ظھور ڈہر،محمد علی سومرواور دیگر عہدیداران نے کہا کہ صحافی احمد عاربی سے لوٹی گئی رقم اور دیگر اشیائ واپس کروائی جائیں اور ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں  متحدہ قومی موومنٹ کے پیپلزپارٹی پر الزامات بے بنیاد ہیں،شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker