علاقائی

حجرہ شاہ مقیم:جائیداد کا تنازعہ5 زندگیاں نگل گیا زمیندار بیوی بچوں سمیت قتل

حجرہ شاہ مقیم ﴿نامہ نگار﴾جائیداد کا تنازعہ5 زندگیاں نگل گیا زمیندار بیوی بچوں سمیت قتل ۔ مقتول کی پہلی بیوی سے بیٹیاں پیدا ہو ئیں دوسری بیوی سے پیدا ہونیوالا بیٹا جائیداد کا وارث بن گیا جس کا قاتل نواسے کو رنج تھا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں پھلاں تولی کے زمیندار مظفر علی شاہ ولد محمد حسن شاہ کے گھر رات ساڑھے نو بجے ا سکے مبینہ نواسے طارق نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی گھر میں موجود زمیندار مظفر علی شاہ اسکی بیوی تاج بی بی سات سالہ بیٹا عباس گیارہ سالہ بیٹی مہوش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نو سالہ بیٹی ثنائ بتول شدید زخمی ہوگئی جسے علاج معالجہ کیلئے لاہور ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ، قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بصیر پور پولیس نے مقتول کے بھائی صفدر علی شاہ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 206/12بجرم 302/324 مورخہ 29.03.2012 درج کر لیا نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپال پور روانہ کردیں ،مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ مقتول کی دو شادیاں ہوئیں پہلی بیوی سے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں زمیندار نے مقتولہ تاج بی بی سے دوسری شادی کرلی جس کے بطن مذکورہ لڑکیوں سمیت مقتول عباس پیدا ہوا جو جائیداد کا اکلوتا وارث تصور کیا جا نے لگا ، قاتل کی والدہ کے حصے میں آنیوالی جائیداد اس کے حصہ میں بھی آنی تھی جس سے وہ محروم ہوگیا جسکا قاتل کو کا رنج تھا جس نے فائرنگ کرکے ننہال کا پورا خاندان ہی قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ہمارا دین بھی امن وسلامتی کا دین ہے،ڈی ایس پی وسیم اختر ڈار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker