علاقائی

ٹنڈو الہ یار:پلاٹ کے تنازعے پر2 گروپوں میں دوبدو فائرنگ،11 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق،15 زخمی

ٹنڈوالہ یار ﴿نامہ نگار﴾ ٹنڈو الہ یار شہر میں پلاٹ کے تنازعے پر 2 گروپوں میں دوبدو فائرنگ، 11 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے، ددونوں گروپوں کی جانب سے شدید فائرنگ، ٹنڈو الہ یار کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہوگئے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہ یار دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار شہر کے نصر پور روڈ پر واقع سبزی منڈی کے مقام پر لیاقت خلجی نامی شخص کے پلاٹ پر جاری تنازعے نے شدت اختیار کرلی جس کے باعث 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 11 سالہ بچی علشبا دختر عمران میئو، 30 سالہ علی جوگی گولیاں لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد شاہد، محمد عمران، محمد مشتاق، محمد حسن، ابراہیم، شمس الدین، لیاقت بابر کھوکھر سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے سول اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد نے ٹنڈو الہ یار کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کرا دیئے جبکہ نامعلوم افراد نے ٹنڈو الہ یار کے مارکیٹ ایریا کے مقام پر قائم ترقی پسند ہائوس کو نذر آتش کردیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہ یار رفیق احمد بڑرو نے ٹنڈو الہ یار میں دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری طور پر رینجرز طلب کرلی، رینجرز نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گشت شروع کردیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، فائرنگ کے باعث ٹنڈو الہ یار میں خوف وہراس کی فضا قائم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تھانہ سٹی میںجرات مند اورایمان دارایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker