تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ اور گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی وارداتیں

crimeچنیوٹ ، گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) چنیوٹ میں بینک ، گوجرانوالہ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او سمیت دو جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک ڈاکو بھی مارا گیا چنیوٹ میں یرغمال بینک عملہ بازیاب گوجرانوالہ میں ڈاکو بیس لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے چنیوٹ کی تحصیل لالیا میں مرکزی بازار میں واقع نجی بینک میں ڈاکوؤں نے گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کو گھیرے میں لے لیا تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی چناب نگر محمد نواز گوندل سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس دوران سرگودھا اور فیصل آباد سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی اور چھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد بینک میں موجود ڈاکو ہلاک کردیا گیا پولیس کے مطابق دونوں جانب سے چھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں ڈی ایس پی جاں بحق اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا آپریشن میں بینک میں یرغمال تمام عملے کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا آر پی او فیصل آباد میاں جاوید اسلام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چنیوٹ کے علاقے احمد نگر سے ہے ادھر گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں ایمن آباد موڑ پر پٹرول پمپ پر چار کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اچانک ایس ایچ او سٹی کامونکی کی گشت کرنے والی گاڑی پٹرول ڈلوانے کی غرض سے وہاں پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے ایس ایچ او پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انسپکٹر عادل شمشاد موقع پر جاں بحق اور پٹرول پمپ کے گارڈ ، کیشیر اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکو بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا سراغ لگایا جارہا ہے تاہم رات گئے تک گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکپتن:مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکپتن کے زیر اہتمام نواحی گاؤں خواتین کنونشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker