
بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ۔ ڈکیتی کی پھر وارداتیں ۔سات مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ پر تشدد کر کے لاکھوں روپے کے زیورات،لائسنسی اسلحہ اور سامان لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گاؤں کوٹ عظیم الدین کے رہائشی فرمائش اور عامرکے گھر سات مسلح ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر گھس آئے اور آتے ہی اہل خانہ پر تشدد کرنا شروع کر دیا ۔اور انہیں ایک کمرے میں بند کر کے گھر کے تالے توڑ کر بارہ تولے سونے کے زیورات سوادو لاکھ روپے نقدی موبائل فون ،لائسنسی پمپ ایکشن بندوق ،222 بور رائفل اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے