تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:نورین کا سسرال نہ جانے کی سزا ماموں نے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)چنیوٹ کے نواحی علاقہ بھٹو کالونی کی رہائشی نورین کا سسرال نہ جانے کی سزا ماموں نے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز بھٹو کالونی کی رہائشی نورین نامی تیس سالہ عورت سسرال والوں سے ناراض ہوکر اپنے میکے آئے ہوئی کہ ماموں نے اسرار کیا کی آپ اپنے سسرال جاؤجس کی وجہ سے نورین بی بی کے انکار پر ماموں طیش میں آگیا جس کا نام تنویر بتا یا گیا اس نے ٹوکے سے نورین بی بی کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی جس کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کا علاج معالجہ شروع ہے یاد رہے کہ اس خبر کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر انسانی حقو ق خلیل طاہر سندھو نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز ملک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور متاثرہ عورت کا فری علاج معالجہ کروایا جائے پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button