تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: پولیس لمبی تان کر سو گئی، ڈاکوؤں کی یلغار دن دیہاڑے چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں

چنیوٹ(بیورو رپورٹ )چنیوٹ پولیس لمبی تان کر سو گئی ڈاکوؤں کی یلغار دن دیہاڑے چوری ،ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا ہو کر رہ گئے عوامی جان و مال کے تحفظ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کوئی پرسان حال نہ رہا دن دیہاڑے ڈی پی او آفس چنیوٹ سے معمولی مسافت پر ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے مزاحمت پر بینک مینجرکو قتل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ غلہ منڈی چوک پر واقع نجی پٹرول پمپ پر دن دیہاڑے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لئے بینک مینجر کی مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے ریسکیو1122نے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔گزشتہ دو ماہ کے دوران ضلع بھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ہالی ووڈ اداکارہ امیتابھ بچن کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker