تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ٹرالی میں گندم تاخیر سے لوڈ کرنے پر مزدور پر تشدد

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ٹرالی میں گندم تاخیر سے لوڈ کرنے پر با اثر زمیندار کا اپنے اے ایس آئی بھائی کے ہمراہ مزدور پر بہسیمانہ تشدد، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ غلہ منڈی میں با اثر زمیندار نے ٹرالی میں گندم تاخیر سے لوڈ کرنے پر مزدور قلندر حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا تو دیگر مزدوروں نے جان چھڑوانا چاہی مگر زمیندار نے سپیشل برانچ چنیوٹ میں تعینات اے ایس آئی الیاس کو بلوا لیا جس نے آتے ہی مزدور قلند حسین کو مار مار کر نیم مردہ کر دیا، جس سے مزدور کی آنکھ ذائع ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ عبد القادر قمر نے تشدد کا نشانہ بننے والے مزدور کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلوا کر روانہ کر دیا اورتاحال مذکورہ اے ایس آئی کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی سے محلقہ بلدیہ کی دوکانوں میں آگ لگ گئی، 6دوکانیں جل گئیں لاکھوں روپے کا نقصان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker