تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:’’مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے ‘‘ضلع چنیوٹ میں پولیس نے اپنی مرضی کا قانون رائج کردیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)’’مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے ‘‘ضلع چنیوٹ میں پولیس نے اپنی مرضی کا قانون رائج کردیا ۔پانچ بچوں کی ماں کے قاتلوں کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی متاثرہ خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا ۔ایس ایچ او کو فریاد کرنے والا مقدمہ کا مدعی بھوآنہ پولیس نے کئی روز کے لئے اندر کردیا مقدمہ کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی ۔ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے لے چکا ہے ۔مدعی کا الزام وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف دلائیں خاندان کی آہ و پکار جائیداد کے تنازعہ پر پانچ بچوں کی ماں کا بہیمانہ قتل ،پولیس تھانہ بھوآنہ نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر روائتی انداز میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا معاملہ لٹکا دیا۔جبکہ با اثر ملزمان کی فرمانبرداری بجا لاتے ہوئے ایس ایچ او بھوآنہ نے مدعی کو پکڑ کر کئی روز تک حوالات میں بند رکھابتایا گیا ہے کہ ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے نواحی چک نمبر239ج۔ب میں پرانی رنجش اور جائیداد کے تنازعہ پر پانچ بچوں کی ماں امیراں بی بی رات سوتے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔جس پر امیراں بی بی کے خاوند اعظم نے تھانہ بھوآنہ میں ملزمان گلزار عرف گلو وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے ملزمان کے خلاف با مشکل مقدمہ تو درج کر لیا مگر گرفتاری کے معاملہ کو سست روی کا شکار کر دیا جس پر جب اعظم نے ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ کو فرائض کی ادائیگی کی بات کی تو ایس ایچ او بھوآنہ نے مدعی کو ہی اٹھا کر حوالات میں بند کردیا ۔جبکہ متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس امیراں بی بی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی اور ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔

chiniot

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker