تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ڈی پی او آفس کے باہر سے صبح سویرے تھانیدار کی کار چوری

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) ڈی پی او آفس کے باہر سے صبح سویرے تھانیدار کی کار چوری، سب انسپکٹر صدیق چیمہ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر عبدالقادر قمر کے دفتر میں آیا واپس جانے لگا تو اس کی گاڑی موجود نہیں تھی ڈی پی او کے دفتر کے باہر سے تھانیدار کی گاڑی چوری ہو گئی تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر صدیق چیمہ گزشتہ روز صبح سویرے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبدالقادر قمر کے دفتر میں آیا تو اپنی کار نمبری ہنڈا سوکLRB-8110باہر کھڑی کر کے خود اندر گیا جب وہ واپس آیا تو اس کی کار چوری ہو چکی تھی فوری طور پر 15اور متعلقہ تھانے کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کر وا دی ،تھانیدار کی گاڑی ڈھونڈنے کیلئے پولیس نے چنیوٹ،فیصل آباد روڈ اور گردونواح میں بھی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مصری عدالت نے محمد مرسی کی سزائے موت کا حتمی فیصلہ ملتوی کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker