تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کاعوامی شکایات پر مضر صحت اشیاء خورد نوش کی فروخت پر کارروائی

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنے عوامی شکایات پر مضر صحت اشیاء خورد نوش کی فروخت کی اطلاع ملنے پر ہوٹلوں بیکریوں مینرل واٹر بنانے والی دو فیکٹریوں گوشت مرغی فروٹ فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مینرل واٹر بنانے والی دو فیکٹریوں کو سیل کرکے ہزاروں مضر صحت پانی کی بوتلیں ضبط کر لی گئیں دس ہوٹلوں چھ بیکریوں درجنوں قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانے منافع ملاوٹ خوروں کی دوڑیں لگ گئیں دکانیں کھلی چھوڑ کر فرار ہوگئے تفصیلات کت مطابق ڈپٹی کمشنرنصیرآباد نصیرخان ناضر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی نبی بخش برڑو ایس ایچ او سٹی غلام حیدر منجھو نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ عوامی شکایات ملنے پر ڈیرہ مراد جمالی نادرہ آفیس مین بازار میں چلنے والی غیر قانونی منرل واٹر بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مارا فیکٹریوں میں تالابوں واٹر سپلائی کے پانی سے مضر صحت پانی بھرنے کا عمل جاری تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں مضر صحت پانی کی بوتلیں ضبط کرکے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھجواء دیئے گئے ہیں مینرل واٹر بنانے والی دو فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ مضر صحت اشیاء خورد نوش کی فروخت کی اطلاع پر دس ہوٹلوں چھ بیکریوں درجنوں قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانے بھی کیئے گئے کارروائی سے بچنے کیلئے منافع ملاوٹ خوروں کی دوڑیں لگ گئیں دکانیں کھلی چھوڑ کر فرار ہونے لگے ڈپٹی کمشنرنصیرآباد نصیرخان ناضرنے کہاکہ عوامی شکایات ملنے پر ڈیرہ مراد جمالی نادرہ آفیس مین بازار میں چلنے والی غیر قانونی منرل واٹر بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مارا گیا ہے فیکٹریوں تالابوں واٹر سپلائی کے پانی سے مضر صحت پانی کا عمل جاری تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں مضر صحت پانی کی بوتلیں ضبط کرکے مینرل واٹر بنانے والی دو فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ مضر صحت اشیاء خورد نوش کی فروخت کی اطلاع پر دس ہوٹلوں چھ بیکریوں درجنوں قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانے بھی کیئے گئے انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوری ملاوٹ کرنے کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ہوٹل بیکری مالکان قصاب عوام کو صاف ستھری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشیاء فراہم کریں مضر صحت اشیاء کسی کو بھی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کہاکہ منظورشدہ فیکٹریوں کے علاوہ کسی بھی غیر قانونی فیکٹری کو عوام کی صحت سے کھیلنے کیلئے چلنے نہیں دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  ٓبس آپ نے گھبرانا نہیں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker