تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: بلٹی کا سامان چوری کرتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں گرفتار

دیپالپور( نمائندہ خصوصی) بلٹی کا سامان چوری کرتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں گرفتار،محمدآصف بلوچ نے کئی چوریوں کا اعتراف کرلیا دوکانداروں نے پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اس وقت سپرمارکیٹ دیپالپور میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب وہاں ایک دوکان میں بلٹی کا سامان اتارا جارہاتھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سواردونوجوان آئے اور بلٹی کا سامان اتارنے والی گدھا گاڑی سے موٹرسائیکل سپیئرپارٹس کا ایک کاٹن اٹھا کر رفو چکر ہوگئے یہ حرکت دیکھ کر دوکانداراور ریڑھی والے نے شورمچایا اور ان کا پیچھا کیا کچھ ہی دور جاکر وہ موٹرسائیکل سوار گر پڑے اتنی دیر میں شہری بھی ان کے سر پر آن پہنچے مگر اسی اثنا میں ایک چور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا دوسرے چور کو عوام نے پکڑ لیا جس نے اپنانام محمد آصف بلوچ بتاتے ہوئے کئی چوریوں کا اعتراف بھی کرلیا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پارلیمنٹ میں موجود سیاسی پارٹیاں سٹیس کو کی پارٹیاں ہیں، محمد صدیق خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker